QR CodeQR Code

سانحہ کوئٹہ جیسے واقعات کے تدارک کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں، میاں نواز شریف

28 Feb 2013 23:55

اسلام ٹائمز: سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں نوے نوے لاشیں گر رہی ہیں۔ دہشت گردی کے ان بڑے واقعات کے بعد ہماری انتظامیہ، فورسز اور انٹیلی جنس کی طرف سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ میاں محمد نواز شریف نے کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ حکومت فوری طور پر اس پیشکش کا مثبت جواب دے۔ مار دھاڑ، جنگ، اور لڑائی جھگڑے سے امن قائم نہیں ہوتا۔ سربراہ پی ایم ایل (ن) کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے قائم شدہ امن دیرپا ہوگا۔ صرف سیاسی پارٹیاں ہی نہیں بلکہ ریاست کے باقی اداروں کو بھی ان فیصلوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔ کوئٹہ میں نوے نوے لاشیں گر رہی ہیں۔ اس سے بڑا دہشت گردی کا واقعہ کیا ہوسکتا ہے۔ دہشت گردی کے ان بڑے واقعات کے بعد ہماری انتظامیہ، فورسز اور انٹیلی جنس کی طرف سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے۔ آئندہ ایسے واقعات کے تدارک کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 243209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/243209/سانحہ-کوئٹہ-جیسے-واقعات-کے-تدارک-لئے-مؤثر-اقدامات-کئے-جائیں-میاں-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org