QR CodeQR Code

بھکر، ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام ''ملت تشیع کا تعمیر وطن اور بقائے وطن میں سیاسی کردار ''کے عنوان سے شاندار سیمینار

1 Mar 2013 04:48

اسلام ٹائمز: مقررین کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب سمیت پورے پاکستان میں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور ابھی سے سیاستدانوں کے پائوں جلنا شروع ہوگئے ہیں۔ انشاءاللہ یہ ملت اپنی طاقت اور عظمت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کو پارلیمنٹ سے باہرنکالے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر(شعبہ سیاسیات) کے زیراہتمام مومن ہال بھکر میں''ملت تشیع کا تعمیر وطن اور بقائے وطن میں سیاسی کردار ''کے عنوان سے سیاسی سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار کی صدارت مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کی۔ جبکہ ان کے علاوہ سیمینار سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی اور ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔ سیمینار میں سردار حمید اکبر نوانی، حبیب اللہ شہانی، ملک اظفر کہاوڑسمیت 400سے قریب سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہناتھا کہ مجلس وحدت مسلمین آئندہ عام انتخابات میں اپنا بھرپور سیاسی کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر عوام کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کی بھرپور حمایت کااعلان کیا گیا اور کہا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع کی بقاء اور جس تشخص کو اُجاگر کرنے کے لیے میدان آئی ہے پوری قوم ان کے ساتھ ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب سمیت پورے پاکستان میں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور ابھی سے سیاستدانوں کے پائوں جلنا شروع ہوگئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ انشاءاللہ یہ ملت اپنی طاقت اور عظمت کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ملک دشمن عناصر کو پارلیمنٹ سے باہر نکالے گی۔


خبر کا کوڈ: 243264

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/243264/بھکر-ایم-ڈبلیوایم-کے-زیراہتمام-ملت-تشیع-کا-تعمیر-وطن-اور-بقائے-میں-سیاسی-کردار-عنوان-سے-شاندار-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org