0
Friday 1 Mar 2013 05:11

محب وطن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہوکر جدوجہد کرنی چاہئے، علامہ اقتدار نقوی

محب وطن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہوکر جدوجہد کرنی چاہئے، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ کچھ قوتیں انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔ محب وطن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا ہوکر جدوجہد کرنی چاہئے۔ جو شخص جتنا بڑا چور ہے اسے اتنا ہی بڑا عہدہ دے دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ملتان علامہ سید اقتدارحسین نقوی نے جلالپور میں عوامی رابطہ مہم کے دوران کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ غلام مصطفی انصاری، ملک غلام اصغر سومرو اور سید فرخ مہدی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین اور کرپٹ حکمران حادثاتی طور پر قوم پر مسلط ہوچکے ہیں۔ وقت آگیا ہے کہ قوم ایسے تمام نمائندوں کو مسترد کردے جو ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر قربان کررہے ہیں۔ انتخابات میں تاخیر ناقابل برداشت ہے۔ قوم ووٹ کی پرچی کے ذریعے حکومت اور اس کے اتحادیوں کا احتساب کرے گی۔ ملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون رائج ہے۔ مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کردیا ہے۔ ملک سنگین مسائل میں گھرا ہوا ہے۔ ایوان صدر سے لے کر نیچے تک کرپشن اپنے عروج پر ہے۔ حکمرانوں نے ملکی سلامتی، عزت اور وقار کودائو پرلگادیا ہے۔ باوقار مقام کے لئے کشکول توڑنا ہوگا۔ بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ نے30ہزار صنعتی یونٹس کو بند اور لاکھوں مزدور کو بے روز گار کردیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی سیاست میں اہم رول ادا کرے گی۔ اس حوالے سے عوامی رابطہ مہم جاری ہے اور بہت جلد اپنے حمایت یافتہ اُمیداروں کااعلان کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 243266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش