QR CodeQR Code

طالبان ہتھیار پھینک کر مذاکرات کریں، میاں افتخار حسین

2 Mar 2013 00:37

اسلام ٹائمز: خوشاب میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان کے مطابق طالبان پاکستان میں رہ کر اپنی زندگیاں بسر کریں تو ان کے ساتھ مذاکرات کرنے میں کوئی ہرج نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اور صوبہ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ملک میں امن کے قیام کیلئے اگر طالبان ہتھیار پھینک کر مذاکرات کریں اور آئین پاکستان کے مطابق پاکستان میں رہ کر اپنی زندگیاں بسر کریں تو ان کے ساتھ مذاکرات کرنے میں کوئی ہرج نہیں اور ہم اپنے قائدین کا خون بھی پاکستان کی خاطر انہیں معاف کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خوشاب میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوام کے تمام مسائل حل ہوچکے ہیں امن و امان قائم کرنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔ امن کے قیام کیلئے پاک فوج کے ساتھ پولیس کے جوانوں اور عام لوگوں نے اپنی جانیں قربان کیں اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے ہم نے بھی عہد کیا ہے کہ جب تک پاکستان کی سرزمین کو دہشتگردوں سے پاک نہیں کرلیتے اس وقت تک ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 243473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/243473/طالبان-ہتھیار-پھینک-کر-مذاکرات-کریں-میاں-افتخار-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org