0
Saturday 2 Mar 2013 01:03

پشاور، اکبر علی میر کی شہادت کیخلاف قصہ خوانی بازار میں احتجاجی دھرنا

پشاور، اکبر علی میر کی شہادت کیخلاف قصہ خوانی بازار میں احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے اکبر علی میر کی شہادت کے خلاف میت کے ہمراہ قصہ خوانی بازار میں احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ قبل ازیں شہید کی میت کے ہمراہ احتجاجی جلوس امام بارگاہ عادل بیگ سے برآمد ہوا جس میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ اس موقع پر حکومت اور دہشتگردوں کے خلاف بھرپور نعرہ بازی کی گئی۔ مظاہرین نے قصہ خوانی بازار پہنچ کر شہیدوں کی یادگار کے سامنے شہید کی میت سڑک پر رکھ کر ایک گھنٹے سے زائد وقت تک احتجاجی دھرنا دیا۔ اور ٹائر جلائے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ صوبائی حکومت پشاور میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ کو روکنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ کل بروز ہفتہ شہید اکبر علی میر کی نماز جنازہ کے بعد احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، جو قاتلوں کی گرفتاری تک جاری رہے گا۔ جس کے بعد دھرنے کے شرکاء میت کے ہمراہ نعرہ بازی کرتے ہوئے امام بارگاہ جان محمد پہنچے۔
خبر کا کوڈ : 243482
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش