0
Saturday 2 Mar 2013 11:56

شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر آزاد کشمیر میں رضاکاروں کی ریلیاں

شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر آزاد کشمیر میں رضاکاروں کی ریلیاں
اسلام ٹائمز۔ شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر وزیرسیاحت آزاد حکومت عبدالسلام بٹ نے کہا ہے کہ شہری دفاع کے رضاکاران خدائی خدمت گار ہیں جو خدمت خلق کے ذریعہ رضائے الہی کے حصول میں مصروف عمل ہیں۔ زلزلہ اور دوسری قدرتی آفات اور جنگی حالات میں ان رضاکاروں کا ایک بڑا کردار ہے مگر ان رضاکاران کیساتھ ہمارا رویے درست نہیں ہے۔ آزاد کشمیر میں ہنگامی حالات سےنمٹنے کے لیے شہری دفاع 1122 کے رضاکار ہردم چوکس اور مدد کے لیے مستعد ہیں۔ کم وسائل کے باوجود اس اہم محکمے کو ہرطرح کی سہولیات سے آراستہ کر رہے ہیں۔ 

عالمی یوم شہری دفاع کے موقع پر رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر سیاحت آزاد حکومت نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اہم شہروں میں ہنگامی حالات میں مدد کے لیے ریسکیو سروس شروع کی ہے اور عملے کو پیشہ وارانہ تربیت دے کر اس قابل بنایا ہے کہ وہ حادثوں میں متاثرین کی مدد کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ عالمی یوم شہری دفاع پر ہم عزم کرتے ہیں کہ عوام کو مشکل صورتحال سے نکالنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وسائل کی کمی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ بنتی ہے لیکن عزم پختہ ہوتو رکاوٹیں دور ہو جایا کرتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ جدید مشینری کی فراہمی اور امداد کے جدید طریقہ کار کے استعمال کی تربیت کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ وزیرسیاحت نے کہا کہ ناماساعد حالات میں شہری دفاع کے اہلکاروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ 

شہری دفاع کے عالمی دن کے موقع پر کوٹلی میں بھی محکمہ شہری دفاع کے زیراہتمام رضاکاروں نے واک کا اہتمام کیا۔ واک میں وکلاء، سول سوسائٹی، تاجروں، طلباء اور شہریوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔ واک کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 243543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش