QR CodeQR Code

غیر وابستہ تحریک کے 100 سے زائد ممالک کی جانب سے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت

2 Mar 2013 12:06

اسلام ٹائمز: آئی اے ای اے میں اسلامی جمہوری ایران کے نمائندے نے کہا ہے کہ دنیا کے ایک سو سے زائد ممالک، ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے حامی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں اسلامی جمہوری ایران کے نمائندے علی اصغر سلطانیہ نے کل رات ایک ایرانی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آئی اے ای اے میں غیر وابستہ تحریک کے رکن ممالک کے نمائندوں نے کل جمعہ کو اپنے اجلاس میں ایک بار پھر ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے اس سلسلے میں ایک قرار داد منظور کی ہے۔ علی اصغر سلطانیہ نے کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت میں منظور کی گئی اس قرارداد کو آئندہ ہفتے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ آئی اے ای میں ایران کے نمائندے نے اس اجلاس کے بارے میں کہا کہ یہ معمولی نوعیت اجلاس ہوگا، جس میں ایجنسی کے بجٹ اور دنیا میں ایٹمی سیفٹی جیسے مسائل پر تبادلۂ خیال ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 243545

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/243545/غیر-وابستہ-تحریک-کے-100-سے-زائد-ممالک-کی-جانب-ایران-پرامن-ایٹمی-پروگرام-حمایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org