0
Sunday 3 Mar 2013 22:27

مسئلہ کشمیر کے حل کی خاطر او آئی سی میں پھر آواز بلند

مسئلہ کشمیر کے حل کی خاطر او آئی سی میں پھر آواز بلند
اسلام ٹائمز۔ مسئلہ کشمیر کے حل کی خاطر اقوام متحدہ میں پھر آواز بلند کرتے ہوئے اسلامی ملکوں کی تنظیم ”او آئی سی“ کے سیکرٹری جنرل پروفیسر اکمل الدین نے کشمیری عوام کی حق خودارادیت کی حمایت کا اعلان کیا، تفصیلات کے مطابق جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 22 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی ملکوں کی تنظیم ”او آئی سی“ کے سیکرٹری جنرل پروفیسر اکمل الدین نے واضح الفاظ میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں ریاستی عوام کی خواہشات اور احساسات کو ملحوظ نظر رکھا جائے اور کشمیری عوام کی مرضی و منشاء کو ملحوظ نظر رکھا جائے، انہوں نے کشمیری عوام کی طرف سے حق خود ارادیت کے مطالبے کو مسلسل حمایت کرنے کا اعلان دہراتے ہوئے کہا کہ جدوجہد میں مصروف کشمیری عوام کو کسی بھی صورت میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، پروفیسر اکمل الدین نے عالمی برداری پر زور دیا کہ وہ اس دیرینہ تنازعہ کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 243689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش