QR CodeQR Code

اپنی سیٹ سے انتخاب لڑوں گا، صدر نے چوہدری برادران کو بتا دیا، احمد مختار

2 Mar 2013 22:49

اسلام ٹائمز: ایف سی کالج لاہور کی سالانہ تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاہدوں پر روس، بھارت اور دیگر ممالک پر پابندیاں نہیں لگیں تو پاکستان پر کیوں؟ میں نہیں سمجھتا کہ امریکہ یہ ناانصافی کر سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی چوہدری احمد مختار کا کہنا ہے کہ چوہدری برادران گجرات میں میرے حلقے سے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں، صدر زرداری نے چوہدری برادران کو لکھ کر دیدیا میری سیٹ ٹرانسفر نہیں ہو سکتی، اور وہ اپنے حلقے سے ہی الیکشن لڑیں گے۔ ایف سی کالج لاہور کی سالانہ تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پہلا الیکشن بھی پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑا تھا اور آخری انتخاب بھی پارٹی سے ہی لڑیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صدر زرداری نے گجرات میں ان کی سیٹ ٹرانسفر نہ ہو سکنے کا کہہ دیا وہ اپنے حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ 19سال اپنے حلقے کو دیئے ہیں اور ایک فیکٹری بھی نہیں بنائی۔ خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ معاہدوں پر روس، بھارت اور دیگر ممالک پر پابندیاں نہیں لگیں تو پاکستان پر کیوں؟ میں نہیں سمجھتا کہ امریکہ یہ ناانصافی کر سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی احمد سعید مسلم لیگ ن میں شامل نہیں ہوئے اور ان سے متعلق وقت بتادے گا کہ میں درست ہوں یا کوئی اور۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران چاہتے ہیں کہ وہ میرے حلقے سے الیکشن لڑیں، پیپکو کہتی ہے بریک ڈاوٴن میں ان کا فالٹ نہیں، تحقیقات کر رہے ہیں، کوئلہ جنریشن سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہو سکتی ہے، گنے کی پھوک سے بھی بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 243725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/243725/اپنی-سیٹ-سے-انتخاب-لڑوں-گا-صدر-نے-چوہدری-برادران-کو-بتا-دیا-احمد-مختار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org