QR CodeQR Code

سانحہ کوئٹہ، ایم ڈبلیوایم کے زیراہتمام ملتان میں مجالس ترحیم کا انعقاد

3 Mar 2013 08:14

اسلام ٹائمز: امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز میں ہونے والی مجلس ترحیم سے علامہ شیخ سخاوت علی قمی جبکہ جامع مسجد الحسین(ع) میں بزرگ عالم دین علامہ قاضی شبیر حسین علوی نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام سانحہ کوئٹہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے مجالس ترحیم کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے امام بارگاہ شاہ یوسف گردیز ملتان میں مجلس ترحیم سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ شیخ سخاوت علی قمی (اسلام آباد) نے اور جامع مسجد الحسین (ع)نیو ملتان میں معروف عالم دین اور جامعہ شہید مطہری و جامعہ خدیجتہ الکبری کے سرپرست علامہ قاضی شبیر حسین علوی نے خطاب کیا۔ مجالس ترحیم سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ قرآن مجید میں ہے کہ شہید زندہ ہوتا ہے لیکن شہد ائے کوئٹہ نے ثابت کیا کہ نہ صرف شہید زندہ ہوتا ہے بلکہ شہید پوری قوم کو بھی زندہ کردیتے ہیں اور آپ نے دیکھا کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد قوم میں جو بیداری پیدا ہوئی ہے وہ یقینا اُن شہداء کی عظیم قربانی کا نتیجہ ہے اب ہمارا فرض ہے کہ ہم ان شہداء کی قربانی کو رائیگاں نہ جانے دیں اور اُن شہداء کی یاد کو زندہ رکھا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے شہداء ہمارے محسن ہیں اور غیرت مند قومیں اپنے محسنوں کو نہیں بھولتیں۔ مجالس ترحیم سے ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ملتان علامہ سید اقتدار حسین نقوی بھی خطا ب کیا۔


خبر کا کوڈ: 243775

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/243775/سانحہ-کوئٹہ-ایم-ڈبلیوایم-کے-زیراہتمام-ملتان-میں-مجالس-ترحیم-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org