0
Sunday 3 Mar 2013 11:06

عبدالرشید ترابی کا لبریشن فرنٹ کے چیئرمین کے اعزاز میں عشائیہ

عبدالرشید ترابی کا لبریشن فرنٹ کے چیئرمین کے اعزاز میں عشائیہ
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی نے گذشتہ شب جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو ہر فورم پر اور بھارت کے مظالم کو منظر عام پر لانے کے لیے جماعت اسلامی نے روز اول سے ہی اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ جماعت اسلامی نے کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا۔ کشمیر کی آزادی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ 

اس موقع پر یاسین ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیس کیمپ کے حکمران اور قومی قیادت تحریک آزادی کشمیر کی تقویت کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ کشمیر سہ فریقی مسئلہ ہے، پاکستان، بھارت اور کشمیری۔ کشمیریوں کی مرضی کے خلاف کسی بھی حل کو اپنے اوپر مسلط ہونے نہیں دیں گے۔ کشمیریوں کو مذاکرات میں شامل کر کے مسئلہ کو حل کیا جائے۔ کشمیری اپنی منزل کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ 

عبدالرشید ترابی نے مزید کہا کہ عالمی اسلامی تحریکیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں عرب ممالک میں نئی فضا قائم ہے ایسے وقت میں ہمیں کشمیر کی تحریک کو تقویت پہنچانے کے لیے اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کشمیری اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے اپنی منزل حاصل کر سکتے ہیں۔ عشائیہ میں حریت قیادت، غلام نبی نوشہری، غلام محمد صفی، رفیق ڈار، انورالباری، راجہ جہانگیر اور صغیر قمر نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 243797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش