0
Sunday 3 Mar 2013 16:10

افغان جہاد میں حصہ لینے والوں کی فہرستیں دوبارہ تیار کرنے کا حکم

افغان جہاد میں حصہ لینے والوں کی فہرستیں دوبارہ تیار کرنے کا حکم
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے ملک بھر میں افغانستان سے ٹریننگ حاصل کرنیوالے افراد کی ازسرنو رپورٹ مرتب کر کے ارسال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ ذرائع کے مطابق حکومت نے پنجاب کے تمام شہروں جن میں جھنگ، لیہ، ڈی جی خان، ملتان، مظفر گڑھ، راجن پور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، چنیوٹ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، سیالکوٹ، راولپنڈی، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور بھکر سمیت دیگر علاقے شامل ہیں میں افغانستان سے جہاد کی ٹریننگ حاصل کر کے آنیوالے افراد کی فہرستوں کا ازسرنو جائزہ لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جن افراد کی طرف سے فہرستوں کے ناموں کے اخراج کیلئے درخواستیں دی گئی تھیں ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کر کے تیارشدہ فہرستوں کو اپ ڈیٹ کر کے فوری طور پر رپورٹ ارسال کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 243887
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش