0
Monday 4 Mar 2013 01:00
ہمارے حوصلوں کا امتحان نہ لیا جائے

اگر ملت جعفریہ نے انتہائی اقدامات اٹھائے تو حکومت کو امن و امان کا مسئلہ لاحق ہو جائیگا، راجہ امجد حسین

اگر ملت جعفریہ نے انتہائی اقدامات اٹھائے تو حکومت کو امن و امان کا مسئلہ لاحق ہو جائیگا، راجہ امجد حسین
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع سرگودھا کے سیکرٹری جنرل راجہ امجد حسین نے عباس ٹاؤن کراچی بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کا ملبہ ایک دوسرے پر ڈالتی رہی اور ایک مرتبہ پھر ملت جعفریہ پر ظلم کا پہاڑ ڈھا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہزارہ ٹاون کا غم ابھی ٹھنڈا نہیں ہوا تھا کہ ایک اور سانحہ رونماء ہوگیا۔ ہمارے حوصلوں کا امتحان نہ لیا جائے، اگر ملت جعفریہ نے انتہائی اقدامات اٹھائے تو حکومت کو امن و امان کا مسئلہ لاحق ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وطن کا امن عزیز ہے، لہذا حکومت دہشت گردوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمٹ کی بجائے ان کے خلاف ٹھوس کارروائیاں کرے۔
 
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے سانحہ کے بعد ڈرامائی آپریشن کئے گئے اور کاغذی تیر چلائے گئے۔ اگر کوئٹہ سانحہ کے بعد حکومت دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی کرتی تو آج یہ واقعہ رونماء نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ رحمان ملک کو اگر خود دہشت گردوں کا علم ہے تو خود گرفتار کیوں نہیں کرواتے۔؟ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکومتی عناصر اگر دہشت گردوں کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمٹ کریں گے تو عوام کی حفاظت کون کرے گا۔؟ سنجیدگی سے دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی عمل میں لائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 243968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش