0
Monday 4 Mar 2013 10:37

بھارت نے اٹوٹ انگ کی رٹ ترک نہ کی تو اس کا حشر سوویت یونین سے بھی برا ہوگا، ترابی

بھارت نے اٹوٹ انگ کی رٹ ترک نہ کی تو اس کا حشر سوویت یونین سے بھی برا ہوگا، ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی جموں و کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہندوستان نے کشمیر کو اٹوٹ انگ کہنے کی رٹ تبدیل نہ کی تو اس کا حشر سابق سوویت یونین سے بھی برا ہوگا ہندوستان کا انگ انگ الگ ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھون نے کہا کہ کشمیریوں کے قاتل اور پاکستان کی سلامتی کے درپے ہندوستان کے ساتھ یک طرفہ اعتماد سازی کا دم بھرنے والے اور اس کے لیے اقدامات کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔ کشمیری آزادی کی جدوجہد کر رہے ہیں اس کے لیے انھوں نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔ 

عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آٹھ لاکھ ہندوستانی فوج مقبوضہ ریاست میں بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے عالمی ادارے اس کا نوٹس لیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ عالمی اداروں میں خود ہندوستان نے جا کر ساری دنیا کے سامنے عہد کیا تھا کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دے گا۔ ہندوستان جب یہ کہتا ہے کہ کشمیر اس کا اٹوٹ انگ ہے تو وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو جھوٹا بھی ثابت کرتا ہے۔ کشمیریوں کو حق دیے بغیر یہ بات کہنا کہ کشمیر اس کا ہے عالمی قوانین کے خلاف ورزی ہے۔ کشمیری ہزاروں مرتبہ ثابت کر چکے ہیں کہ وہ ہندوستان کے ساتھ نہیں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 244040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش