QR CodeQR Code

جے یو آئی کی اے پی سی بے وقت کی راگنی اور سیاسی ڈرامہ تھی، سنی اتحاد کونسل

4 Mar 2013 13:14

اسلام ٹائمز:مرکزی رہنماؤں کا مشترکہ بیان میں کہنا ہے کہ پاکستانی طالبان سے مذاکرات شہداء کے لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں، جے یو آئی کی آل پارٹیز کانفرنس میں طالبان سے غیرمسلح ہونے کا مطالبہ نہ کر کے عوام کو مایوس کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی محمد حنیف طیب اور دوسرے راہنماؤں پیر فضیل عیاض قاسمی، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، طارق محبوب، علامہ نواز بشیر جلالی، بیرسٹر وسیم الحسن نقوی، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، محمد نواز کھرل، صاحبزادہ سیّد صابر گردیزی نے کہا ہے کہ جے یو آئی کی اے پی سی بے وقت کی راگنی اور سیاسی ڈرامہ تھی، 40ہزار شہدا کے پسماندگان اپنے پیاروں کے قاتلوں سے مذاکرات کو برداشت نہیں کریں گے،قوم 40 ہزار بے گناہ پاکستانیوں اور 5ہزار فوجی جوانوں کی شہادتوں کو بھول نہیں سکتی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی طالبان سے مذاکرات شہداء کے لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں، جے یو آئی کی آل پارٹیز کانفرنس میں طالبان سے غیرمسلح ہونے کا مطالبہ نہ کر کے عوام کو مایوس کیا گیا، طالبان سے مذاکرات خودفریبی ہیں، فوج کے بغیر بات چیت کبھی کامیاب نہیں ہو گی، طالبان کے فکری اتحادی ملک کے غداروں اور اسلام کے باغیوں کو بچانا چاہتے ہیں، ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل طالبان سے مذاکرات 50ہزار شہدا کے خون سے غداری ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 244094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/244094/جے-یو-آئی-کی-اے-پی-سی-بے-وقت-راگنی-اور-سیاسی-ڈرامہ-تھی-سنی-اتحاد-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org