0
Monday 4 Mar 2013 15:19

ہنگو، شہید فاونڈیشن کے زیر اہتمام شہداء کی تصاویر پر مبنی نمائش کا اہتمام

ہنگو، شہید فاونڈیشن کے زیر اہتمام شہداء کی تصاویر پر مبنی نمائش کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ شہید فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام شہدائے سانحہ یکم فروری کے چہلم کے موقع پر ہنگو میں شہید ہونے والے افراد کی تصاویر کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ مسجد رسول اعظم (ص) پاس کلے ہنگو میں منعقدہ اس نمائش میں اب تک ہنگو میں شہید ہونے والے ملت جعفریہ کے افراد کی تصاویر رکھی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ ملک میں رونماء ہونے والے دیگر دہشتگردی کے واقعات کے شہداء کی تصاویر پر مبنی پینا فلیکس آویزاں کئے گئے تھے۔ اجتماع میں شریک عوام اور علمائے کرام نے تصویری نمائش میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ضلع ہنگو میں اب تک سینکڑوں اہل تشیع دہشگردوں کا نشانہ بن کر درجہ شہادت پر فائز ہو چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 244155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش