QR CodeQR Code

سانحہ عباس ٹاون کیخلاف دھرنا، کوئٹہ کے غیور تشیع مظلومین کراچی کی آواز پر لبیک کہنے کیلئے تیار

4 Mar 2013 21:27

اسلام ٹائمز: علامہ ہاشم موسوی کا ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر کراچی کے تشیع دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہیں تو کوئٹہ کی ملت ان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دھرنے کا آغاز کر دے گی۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ عباس ٹاون کراچی کیخلاف کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام احتجاجی دھرنا دیا گیا۔ مظاہرین نے اس سے قبل پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرایا، جس کے بعد احتجاجی جلوس کے شرکاء علمدار روڈ شہداء چوک پر دھرنا دینے کیلئے بیٹھ گئے۔ دھرنے کے شرکاء سے علامہ سید ہاشم موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بےگناہ شہریوں پر ہونے والے بم دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے علامہ ہاشم موسوی کا کہنا تھا کہ ہم کراچی کے مظلوم بہن بھائیوں کیساتھ ہیں، اگر کراچی کے تشیع دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہیں تو کوئٹہ کی ملت ان کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے دھرنے کا آغاز کر دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج عوام کو گھروں کو بھیج دیا ہے لیکن انہیں تیار رہنے کا کہا ہے۔ کیونکہ جیسے ہی کراچی سے کوئی کال آئی تو ہم تیار ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 244223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/244223/سانحہ-عباس-ٹاون-کیخلاف-دھرنا-کوئٹہ-کے-غیور-تشیع-مظلومین-کراچی-کی-ا-واز-پر-لبیک-کہنے-کیلئے-تیار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org