0
Sunday 25 Apr 2010 09:34

تلہ گنگ،جنگجوؤں کا حملہ،نیٹو کے 12 آئل ٹینکرز تباہ،4 پولیس اہلکار شہید

تلہ گنگ،جنگجوؤں کا حملہ،نیٹو کے 12 آئل ٹینکرز تباہ،4 پولیس اہلکار شہید
تلہ گنگ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق تلہ گنگ میں میانوالی روڈ پر نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکروں پر جنگجووٴں کے حملے میں ایڈیشنل ایس ایچ او سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ 12 آئل ٹینکروں کو آگ لگا کر تباہ کردیا گیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ شب ساڑھے آٹھ بجے تلہ گنگ سے 7 کلومیٹر دور میانوالی روڈ پر اکوال گاؤں کے نزدیک فلنگ اسٹیشن پر کھڑے آئل ٹینکروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نیٹو کے آئل ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی اور 12 آئل ٹینکرز تباہ ہو گئے۔اسی دوران تھانہ صدر پولیس کی گاڑی گشت پر تھی جو جائے وقوع پر پہنچی،تو مسلح افراد نے پولیس گاڑی پر بھی فائرنگ کی،جس سے ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ صدر محمد اقبال،ڈرائیور کانسٹیبل غلام فرید،کانسٹیبل اقبال حیدر اور کانسٹیبل فاروق شہید ہو گئے۔
تلہ گنگ میں نیٹو کو تیل سپلائی کرنے والے آئل ٹینکرز میں لگی آگ پر چھ گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ دہشت گردوں کے حملے میں بارہ آئل ٹینکرز تباہ،واقعہ میں سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔میانوالی روڈ کے ایک فلنگ اسٹیشن پر نیٹو کے لیے تیل لے جانے والے آئل ٹینکرز کھڑے تھے کہ لینڈ کروزر پر آئے دہشت گردوں نے حملہ کر کے انھیں آگ لگا دی۔اطلاع ملتے ہی پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی،جس کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد پانچ تھی۔آئل ٹینکرز کو لگنے والی آگ ایک کلومیٹر کے علاقے میں پھیل گئی جس کی وجہ سے تلہ گنگ میانوالی روڈ پر ٹریفک معطل ہو گئی۔آتشزدگی سے تمام بارہ آئل ٹینکرز تباہ ہو گئے،تاہم چھ گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ریجنل پولیس آفیسر راول پنڈی اسلم ترین نے بھی دہشت گردی کی اس کارروائی میں چار پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 24428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش