QR CodeQR Code

ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس اوکے زیراہتمام آج ملتان میں احتجاجی ریلی نکالی جائے گی

5 Mar 2013 06:27

اسلام ٹائمز: مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پورا ملک سوگ کی کیفیت میں ہے،آج امام بارگا ہ حسین آباد (دولت گیٹ) سے چوک گھنٹہ گھر تک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے تین روزہ سوگ کے اعلان اور احتجاجی مظاہروں کی کال پر ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں جاری ہیں۔ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین ملتان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام آج 3بجے سہہ پہر امام بارگا ہ حسین آباد(دولت گیٹ)سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جو کہ دولت گیٹ چوک، حسین آگاہی چوک سے ہوتا ہوا چوک گھنٹہ گھر ملتان پر اختتام پذیر ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے ''اسلام ٹائمز'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ پورا ملک سوگ کی کیفیت میں ہے آئے روز اہل تشیع کو نشانہ بنایا جارہا ہے اس ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں جب ایک دہشت گرد تنظیم دھماکوں اور کاروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہیں تو وہ کونسی مصلحت ہے کہ اُس کے خلاف کاروائی نہیں کی جاتی۔


خبر کا کوڈ: 244290

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/244290/ایم-ڈبلیوایم-اور-آئی-ایس-اوکے-زیراہتمام-آج-ملتان-میں-احتجاجی-ریلی-نکالی-جائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org