0
Tuesday 5 Mar 2013 06:37

سانحہ عباس ٹائون حکومتی اہلکاروں کی پشت پناہی کے بغیر ممکن نہ تھا، ناصر عباس شیرازی

سانحہ عباس ٹائون حکومتی اہلکاروں کی پشت پناہی کے بغیر ممکن نہ تھا، ناصر عباس شیرازی
 اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے تاریک ترین دور سے گذررہا ہے اور ہمیں مجبور کیا جارہا ہے کہ پاکستان کو چھوڑ دیاجائے۔ ہم پاکستان کے بنانے والے ہیں اور ہم ہی پاکستان کو بچائیں گے ہم نے ہر دور میں قربانی دی ہے اورپاکستان کی بقاء اور سلامتی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہا اُنہوں نے لاہور کے صوبائی سیکرٹریٹ میں مجلس وحدت مسلمین قصور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سید ناصرعباس شیرازی نے کہا کہ پاکستان امن اور سلامتی کا مرکزتھا لیکن چند دہشت گردوں نے اُسے یرغمال بنایا ہواہے۔ سانحہ عباس ٹائون حکومتی اہلکاروں کی پشت پناہی کے بغیر ممکن نہ تھا۔ کراچی کو جان بوجھ دہشت گردوں کے حوالے کیاگیا ہے، موجودہ حکومت امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ سید ناصر عباس شیرازی نے سانحہ عباس ٹائون کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فی الفور بلاتفریق آپریشن کیا جائے اور سانحہ میں شہیداور زخمی ہونے والوں کے ورثاء کی مالی معاونت کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 244291
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش