0
Tuesday 5 Mar 2013 12:53

بین المذاہب ہم آہنگی امن کمیٹی کے زیراہتمام سانحہ کراچی کے خلاف مظاہرہ

بین المذاہب ہم آہنگی امن کمیٹی کے زیراہتمام سانحہ کراچی کے خلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل امن کونسل برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام کراچی عباس ٹاؤن میں بم دھماکوں میں 50 افراد کی شہادت کے خلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت رانا طاہر رحمت، خوشنود ڈوگر، احمد سمندر خان، محمد سعید احتر اور وقار الحسنین نقوی نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی کی قتل و غارت پر ساری انسانیت سراپا احتجاج ہے، عوام رو رہے ہیں جب کہ حکمران سو رہے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ کراچی کوئٹہ، خیبر پختوانخواہ، پنجاب لہو لہو ہے، حکمران کس کارکردگی کے ساتھ الیکشن میں جائینگے اور کس منہ سے شہریوں سے ووٹ مانگیں گے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت عوام کو روٹی کپڑا اور مکان نہیں دے سکتی تو کم از کم جان کا تحفظ ہی دے، موت نہ بانٹے۔
خبر کا کوڈ : 244341
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش