0
Wednesday 6 Mar 2013 10:47

جمرود سول ہسپتال کے ای پی آئی سنٹر میں دھماکہ، مرکز تباہ ایک خاتون ورکر زخمی

جمرود سول ہسپتال کے ای پی آئی سنٹر میں دھماکہ، مرکز تباہ ایک خاتون ورکر زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود کے سول ہسپتال میں ای پی آئی سنٹر میں دھماکہ سے خاتون رضا کار زخمی ہوگئی جبکہ سنٹر تباہ ہوگیا۔ انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے دو اہلکاروں سمیت سات افراد کو غفلت برتنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ جبکہ 3 پولیٹیکل محرر، لائن آفیسر اور 4 خاصہ دار کمانڈرز معطل کردئے گئے۔ تحصیلدار جمرود کا تبادلہ روک دیا گیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ سول ہسپتال میں عین اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ جمرود کے دفتر کے عقب میں واقع ای پی آئی مرکز کے انسداد پولیو سیکشن کی دیوار کے ساتھ نصب طاقتور بارودی مواد کے ذریعے کیا گیا۔ جس کے نتیجے میں وہاں پر موجود پولیو ٹیم کی ایک خاتون رضاکار شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کے بعد پشاور منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے فورا بعد سیکیورٹی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اورعلاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ جبکہ اعلیٰ حکام نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تحصیلدار جمرود عصمت اللہ وزیر، لائن آفیسر، 3 محرر اور چار کمانڈروں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردئے۔
خبر کا کوڈ : 244620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش