QR CodeQR Code

گمبہ اسکردو میں شہید حسنین کی میت کے ساتھ احتجاجی دھرنا جاری

6 Mar 2013 12:53

اسلام ٹائمز: لواحقین کا مطالبہ ہے کہ دوسری میت کو بھی آج کی پرواز سے ہی اسکردو لایا جائے، بصورت دیگر گمبہ اسکردو سے میت کو لے کر ائیر پورٹ کی طرف مارچ کیا جائے گا اور مطالبے کی منظوری تک دھرنا جاری رہیگا۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ عباس ٹاون کراچی میں شہید ہونے والے حسنین کا جسد خاکی رات کو اسکردو پہنچ گیا ہے، شہید حسنین کا تعلق اسکردو کے علاقہ چنداہ سے ہے۔ شہید کے ورثاء نے میت کو دفنانے سے انکار کر دیا ہے۔ کیونکہ شہید حسنین کا خالہ زاد بھائی بھی سانحہ کراچی میں شہید ہوگیا ہے، اور اس کی میت راولپنڈی پہنچ گئی ہے، میت کو اسکردو لانے میں انتظامیہ لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ دونوں شہداء کے وراثاء نے مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او  بلتستان ڈویژن اور انجمن امامیہ کے ساتھ گمبہ تحصیل آفس کے سامنے شہید کی میت کے ساتھ دھرنا دیا ہوا ہے۔ لواحقین کا مطالبہ ہے کہ دوسری میت کو بھی آج کی پرواز میں اسکردو لایا جائے، بصورت دیگر گمبہ اسکردو سے میت کو لے کر ائیر پورٹ کی طرف مارچ کیا جائے گا اور مطالبے کی منظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 244640

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/244640/گمبہ-اسکردو-میں-شہید-حسنین-کی-میت-کے-ساتھ-احتجاجی-دھرنا-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org