0
Wednesday 6 Mar 2013 12:51

پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے، علامہ عبدالخالق اسدی

پاکستان چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے تاریک ترین دور سے گزر رہا ہے اور ہمیں مجبور کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کو چھوڑ دیا جائے، ہم پاکستان کے بنانے والے ہیں اور ہم ہی پاکستان کو بچائیں گے، ہم نے ہر دور میں قربانی دی ہے اور پاکستان کی بقاء اور سلامتی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے لاہور کے صوبائی سیکرٹریٹ میں موجودہ ملکی صورتحال پر بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ پاکستان امن اور سلامتی کا مرکز تھا، لیکن چند دہشت گردوں نے اُسے یرغمال بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ عباس ٹاؤن حکومتی اہلکاروں کی پشت پناہی کے بغیر ممکن نہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو جان بوجھ کر دہشت گردوں کے حوالے کیا گیا ہے، موجودہ حکومت امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے سانحہ عباس ٹاؤن کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فی الفور بلاتفریق آپریشن کیا جائے اور سانحہ میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے ورثاء کی مالی معاونت کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 244650
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش