0
Wednesday 6 Mar 2013 18:46

جھنگ سے تمام اعلیٰ پولیس افسران کو ہٹا لیا گیا، دہشت گردی کا خدشہ

جھنگ سے تمام اعلیٰ پولیس افسران کو ہٹا لیا گیا، دہشت گردی کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے کالعدم جماعت کے ایما پر جھنگ سے پولیس کے اعلیٰ افسروں کو غائب کر دیا جس کے بعد امن وامان کی صورت حال خراب ہونے کا اندیشہ بڑھ گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم جماعت کے کہنے پر پنجاب حکومت نے جھنگ میں تعینات تمام اعلیٰ پولیس افسران کو ادھر ادھر تعینات کر دیا ہے جس کے بعد علاقے میں کوئی بھی اعلیٰ افسر نہیں جو شہر کے حالات قابو کر سکے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ایسا جان بوجھ کر کیا ہے اور افسران کی سرپرستی نہ ہونے سے پولیس کا نچلا عملہ بھی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا۔ ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آئندہ الیکشن میں حالات خراب کرنے کیلئے جھنگ کے تمام داخلی راستے اوپن کر دیئے گئے ہیں تک دہشت گرد آسانی سے جھنگ میں داخل ہو سکیں اور الیکشن کے موقع پر خون خرابے کا اہتمام کر سکیں۔

ذرائع کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ اختر عمر حیات لالیکا کو تبدیل کر کے ترقی دینے کے بعد ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ کوئی نیا ڈی پی او جھنگ تعینات نہ کیا گیا اور اس عہدہ کا اضافی چارج ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ کو دے دیا گیا ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایڈیشنل ایس پی جھنگ اور ڈی ایس پی سٹی سرکل سب ڈویژن جھنگ سمیت جھنگ پولیس کے بعض دیگر افسران کی آسامیاں بھی خالی چلی آ رہی ہیں جہاں اضافی چارجز سے کام چلایا جا رہا ہے جس سے جہاں ایک طرف جھنگ پولیس کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے وہیں جرائم پیشہ عناصر کو بھی کھل کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 244786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش