0
Wednesday 6 Mar 2013 21:52

احتجاجی کلینڈر میں کوئی ترمیم نہیں ہوگی،آئندہ پروگرام 10 مارچ کو جاری ہوگا، مجلس مشاورت

احتجاجی کلینڈر میں کوئی ترمیم نہیں ہوگی،آئندہ پروگرام 10 مارچ کو جاری ہوگا، مجلس مشاورت
اسلام ٹائمز۔ متحدہ مجلس مشاورت کی ایک ہنگامی نشست سرینگر میں آج انتہائی دشوار حالات کے باوجود منعقد ہوئی جس میں گذشتہ دو روز میں پیش آئے حالات پر تبادلہ خیال ہوا، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد مجلس مشاورت نے نوجوانوں کو راست فائرنگ کا نشانہ بنائے جانے کی مذمت کی، مجلس مشاورت کا کہنا ہے کہ بارہمولہ میں طاہر احمد کو دن دہاڑے سر پر گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا گیا لیکن اس کے بعد بھی سرکار دیدہ دلیری سے بہانے تراش رہی کہ یہ پتہ نہیں کہ گولی کہاں سے چلائی گئی، شہید مدثر کے متعلق حیدرآباد پولیس کی طرف سے گذشتہ روز دی گئی پریس کانفرنس اور ریاستی انتظامیہ و پولیس کی طرف سے اس تائید نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ایک طرف تو شہید مدثر کی جان لی گئی اور اب اس کی عفت و پاکبازی پر بھی الزامات عائد کئے جارہے ہیں، مجلس مشاورت کے مطابق حیدرآباد پولیس اور ریاستی انتظامیہ کی یہ حرکت انتہائی مذموم ہے اور ریاستی عوام اس ضمن میں اپنے احتجاج کو تب تک جاری رکھیں گے جب تک کہ مقبوضہ کشمیر کے نام نہاد وزیراعلیٰ معافی نہیں مانگ لیتے اور شہید افضل گورو اور شہید مقبول بٹ کی اجساد نہیں لوٹا دی جاتی۔

مجلس مشاورت کے مطابق بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے خون کو اتنا ارزاں بنا دیا ہے کہ کوئی اس کو بے دریغ بہا بھی دے تو کوئی باز پرس نہیں ہوتی اسلئے کشمیری عوام اس وقت تک اپنے احتجاج کو ہرگز بھی نہیں روکیں گے جب تک کہ وزیراعلیٰ اور انتظامیہ عوام سے معافی نہ مانگ لیں، مجلس نے بیرونی ممالک میں رہنے والے کشمیری عوام سے ایک بار پھر اپیل کی کہ وہ جمعرات کو مجلس مشاورت کے پروگرام کے تحت بھارتی سفارت خانوں کے سامنے کشمیری میں بہائے جارہے خون ناحق کے خلاف اور شہید مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کی اجساد کو لوٹائے جانے کے حق میں احتجاجی مظاہرے کریں۔
خبر کا کوڈ : 244817
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش