QR CodeQR Code

’’ہوگو شاویز کو امریکہ نے قتل کیا‘‘ وینزویلا نے امریکی اتاشی کو ملک بدر کردیا

7 Mar 2013 00:43

اسلام ٹائمز: وینزویلا میں صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے نکولس مادرو نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ہوگو شاویز کی موت طبعی نہیں بلکہ امریکا کی کارستانی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہوگو شاویز کے انتقال کے بعد وینزویلا میں صدارت کا عہدہ سنبھالنے والے نکولس مادرو نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ ہوگو شاویز کی موت طبعی نہیں بلکہ امریکا کی کارستانی ہے۔ اس طرح امریکی اتاشی کو ملک بدر کردیا گیا ہے۔ مادرو نے کہا ہے کہ انہیں زرہ برابر بھی شک نہیں کہ شاویز کو کینسر لاحق ہونا امریکا کی سازش کا تسلسل ہے۔ جس کا شکار یاسر عرفات سمیت لاطینی امریکا کے دیگر رہنماء بھی بن چکے ہیں۔  یاد رہے کہ وینزویلا کے آنجہانی صدر ہوگو شاویز نے اپنی زندگی ہی میں اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ ان کے کینسر جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہونے کے پس پردہ امریکہ کا ہاتھ ہے۔ مختصر عرصے کے دوران امریکا مخالف نظریات رکھنے والے لاطینی امریکا کے جن اہم رہنماوں کو کینسر کا عارضہ اچانک اور غیر متوقع طور پر لاحق ہوا ان میں برازیل کی پہلی خاتون صدر ڈلما روسیف، سابق برازیلی صدر لویز اناشیوڈی سلوا، پیرا گوئے کے صدر فرنانڈو لوگو اور ارجنٹاین کی خاتون رہنماء کرٹینا فرنانڈیج شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 244818

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/244818/ہوگو-شاویز-کو-امریکہ-نے-قتل-کیا-وینزویلا-امریکی-اتاشی-ملک-بدر-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org