2
0
Thursday 7 Mar 2013 00:08

بالش خیل کے حوالے سے انتظامیہ کی سرد مہری ناقابل برداشت ہوچکی ہے، حامد حسین طوری

بالش خیل کے حوالے سے انتظامیہ کی سرد مہری ناقابل برداشت ہوچکی ہے، حامد حسین طوری
اسلام ٹائمز۔ انجمن حسینیہ پاراچنار کے سیکرٹری حامد حسین طوری نے کہا ہے کہ بالش خیل کے حوالے سے مقامی انتظامیہ کی پالیسی نہایت معاندانہ اور غیر منصفانہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ علاقے میں صلح کو برقرار رکھنے کی خاطر ہم نے ہمیشہ ہر قسم کی قربانی دی، اور گاہے اس سلسلے میں ہم نے اپنے حقوق کی بازی بھی لگائی دی، مگر جب ہماری باری آئی ہے تو حکومت نے منہ موڑ لیا۔ پاراچنار پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن حسینیہ کے سیکرٹری نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر بالش خیل کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ حکومت نے کہا کہ پیواڑ کے طوری اقوام کی زمین میں سپینہ شگہ (خروٹی قوم) کے لئے روڈ کے سلسلے میں آپ کا تعاون درکار ہے، تو ہم نے اپنے حقوق پر کھیل کر انکے ساتھ بھرپور تعاؤن کیا۔ یہاں تک کہ اس حوالے سے ہمیں اپنے ہی کمیونٹی کے لوگوں کی رنجش مول لینا پڑی۔ 

حامد حسین طوری کا کہنا تھا کہ حکومت سے تعاون کے ردعمل میں اہلیان پیواڑ و شلوزان ہم سے ناراض ہوگئے۔ لیکن ہم نے امن کی خاطر اپنے حقوق کی قربانی دی۔ شلوزان تنگی کے سلسلے میں ارباب اختیار کو ضرورت پڑی، اور ہماری مدد طلب کی، تو امن کی خاطر ہم نے فیاضی کا ثبوت دیا۔ اسی طرح جہاں بھی سرکار کو امن میں رکاوٹ نظر آئی تو ہمارے تعاون سے ہی انہوں نے وہ رکاوٹ دور کی۔ لیکن جب ہمارے حقوق کی باری آئی تو انہوں نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ بالش خیل صحرا طوری قبائل کی ملکیتی زمین ہے اور اس پر غیر متعلقہ اقوام یعنی ایف آر کے پاڑہ چمکنی قبیلے نے غیر قانونی طور پر قبضہ جماکر دھڑا دھڑ مکانات کی تعمیر شروع کردی ہے، جبکہ حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی بجائے فقط تماشائی بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے مقامی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر معاملے کا سختی سے نوٹس نہ لیا گیا تو اس سے علاقے کے امن کو دھچکہ لگ سکتا ہے۔ حامد حسین طوری کا کہنا تھا کہ کرم ایجنسی کا امن ایک بار پھر خطرے میں نظر آرہا ہے، چنانچہ امن میں خلل واقع ہونے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری حکومت ہی پر عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 244840
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

very good. kia kahna. pehly bar aisa jorat kia. chalo ab b time hy. khoda is pr ap ko jaza dy.
Pakistan
ہمت ہے تو پیدا کر فردوس_بریں اپنا
مانگی ہوئی جنت سے دوزخ کا عذاب اچھا
ہماری پیشکش