QR CodeQR Code

نیا پاکستان بنائیں گے، جس میں امریکہ ہماری فوج کو استعمال نہیں کر پائے گا، عمران خان

7 Mar 2013 02:04

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے سربراہ کا مانسہرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر زرداری کا لوٹ کھسوٹ کا بنایا ہوا محل ہسپتال میں تبدیل کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نیا پاکستان بنائیں گے، جس میں امریکہ ہماری فوج کو استعمال نہیں کر پائے گا۔ اگر پاکستان کا تمام سیاسی مافیا بھی اکٹھا ہوجائے تو بھی تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر پائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اقتدار میں آکر حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ سے بنائے ہوئے اثاثے عوام کیلئے وقف کرد گی۔ اقتدار میں آئے تو صدر زرداری کا لاہور میں لوٹ کھسوٹ سے بنایا ہوا محل ہسپتال میں تبدیل کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک نیا پاکستان بنانے جارہے ہیں، جس میں امریکہ اپنے مفادات کیلئے ہماری فوج استعمال نہیں کر سکے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ موروثی جماعتیں تھیں ان میں ورکرز کبھی اوپر نہیں آسکے گا۔


خبر کا کوڈ: 244872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/244872/نیا-پاکستان-بنائیں-گے-جس-میں-امریکہ-ہماری-فوج-کو-استعمال-نہیں-کر-پائے-گا-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org