QR CodeQR Code

جاپان،امریکی فوجی اڈے کی موجودگی کیخلاف احتجاج

26 Apr 2010 09:52

اسلام ٹائمز:ٹوکیو میں سینکڑوں افراد نے وزیراعظم یوکیوہےتویاما کو ان کے الیکشن مہم کے دوران کیے گئے وعدے یاد دلائے،مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم امریکی ائیربیس کو ملک سے باہر نکالنے کا وعدہ پورا کریں


ٹوکیو:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق جاپان میں عوام نے جزیرہ اوکیناوا میں امریکی فوجی اڈے کے منصوبے کے خلاف دلچسپ احتجاجی ریلی نکالی،مظاہرین نے روایتی رقص کیا۔جاپانی دارالحکومت کے پارک ڈاؤن ٹاوٴن اور اوکیناوا میں نوے ہزار سے زائد افراد نے جزیرہ اوکیناوا میں موجود امریکی اڈے کے منصوبے کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے امریکی فوجی اڈے کو امریکا منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔احتجاج کے موقعے پر جزیرہ اوکیناوا میں عوام نے روایتی رقص کیا جبکہ بہت سے مظاہرین بینرز اٹھائے ہوئے تھے۔جاپانی حکومت مئی کے اواخر تک امریکی اڈے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق جاپان میں امریکی فوجی اڈے کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ ٹوکیو میں سینکڑوں افراد نے وزیراعظم یوکیوہےتویاما کو ان کے الیکشن مہم کے دوران کیے گئے وعدے یاد دلائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم امریکی ائیربیس کو ملک سے باہر نکالنے کا وعدہ پورا کریں۔



خبر کا کوڈ: 24492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/24492/جاپان-امریکی-فوجی-اڈے-کی-موجودگی-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org