QR CodeQR Code

افغان طالبان نے اغوا کے بعد 17 پولیس اہلکاروں کو قتل کر دیا

7 Mar 2013 12:51

اسلام ٹائمز:سرکاری ترجمان کے مطابق طالبان نے 17 پولیس اہلکاروں کو قتل جبکہ 7 کو طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں چھوڑ دیا۔ جبکہ طالبان ترجمان نے کہا کہ ان پولیس اہلکاروں کو اغوا کے بعد قتل نہیں کیا بلکہ وہ طالبان سے جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ طالبان نے افغانستان کے صوبے بدخشان میں ہفتہ کے روز جن 17 پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا تھا انہیں قتل کر دیا ہے۔ ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ان پولیس اہلکاروں کو صوبہ بدخشاں سے ہفتہ کے روز اغوا کیا گیا جن کی لاشیں 4 روز بعد صوبے کے مقامی افراد کو لاوارث حالت میں پڑی ملیں۔

صوبے کے گورنر کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان نے 17 پولیس اہلکاروں کو قتل جبکہ 7 کو طالبان قیدیوں کی رہائی کے بدلے میں چھوڑ دیا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے واقعے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ان پولیس اہلکاروں کو اغوا کے بعد قتل نہیں کیا بلکہ وہ طالبان سے جھڑپ کے دوران ہلاک ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 244928

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/244928/افغان-طالبان-نے-اغوا-کے-بعد-17-پولیس-اہلکاروں-کو-قتل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org