0
Thursday 7 Mar 2013 21:32

میرواعظ عمر فاروق کا مقبوضہ کشمیر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کرفیو کے مسلسل نفاذ پر سخت برہمی کا اظہار

میرواعظ عمر فاروق کا مقبوضہ کشمیر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کرفیو کے مسلسل نفاذ پر سخت برہمی کا اظہار
اسلام ٹائمز۔ میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے شہر سرینگر سمیت وادی بھر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ کرفیو کے مسلسل نفاذ پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت عام لوگوں کی زندگی اور معمول کی سرگرمی اجیران بنائی گئی ہے، اپنی مسلسل نظر بندی کی حالت میں اپنے اخباری بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین نے کہا کہ لگاتار سخت ترین کرفیو چہار سو ناکہ بندی، قدغن اور خوف و ہراس کا ماحول برپا کرکے عملاً پولیس راج قائم کردیا گیا ہے اور لوگوں کو اپنے اپنے گھروں میں قید کردیا گیا ہے جبکہ مختلف علاقوں میں غذائی اجناس کی کمی اور روز مرہ کی ضروریات زندگی لوگوں کو حاصل کرنے نہیں دی جارہی ہے، میرواعظ نے کہا کہ کرفیو کی آڑ میں بھارتی فورسز شہر خاص کے رہائشی مکانات میں گھس کر نہ صرف مکینوں کو زد و کوب کررہی ہے بلکہ گھریلو اشیاء تہس نہس کرنے کے ساتھ ساتھ رہائشی مکانات کے شیشوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور توڑ پھوڑ کی جارہی ہے۔

میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ نہتے اور بے بس عوام جیسے جنگی صورتحال کا سامنا کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز اور اسکی ایجنسیاں حالات کو جان بوجھ کر بگاڑ رہی ہے اور عوام کو پر امن طور پر اپنے دکھی جذبات کے اظہار سے روکا جارہا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے، انہوں نے حکمران ٹولے کو خبردار کیا کہ وہ ہوش کے ناخن لیں، نوشتہ دیوار پڑھنے کی کوشش کرے ورنہ بصورت دیگر شدید عوامی ردعمل کیلئے تیار رہے۔
خبر کا کوڈ : 244999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش