0
Friday 8 Mar 2013 23:13

نامعلوم قاتلوں، بھتہ خوروں کی سیاسی وابستگی سامنے لائی جائے، مہاجر قومی موومنٹ

نامعلوم قاتلوں، بھتہ خوروں کی سیاسی وابستگی سامنے لائی جائے، مہاجر قومی موومنٹ
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما طارق نظامی نے کہا کہ کراچی کی تباہی میں جہاں دہشت گردوں کی حکومتی سرپرستی کا دخل ہے وہیں ان تمام اداروں کا بھی حصہ شامل ہے جو ”نامعلوم دہشت گردوں“ اور انکی ”سیاسی وابستگی“ کو چھپاتے ہیں۔ چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر نیو ٹاﺅن سے آنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں قتل، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان، خطرناک اسلحہ کا کھلے عام استعمال و ترسیل جاری ہے۔ طارق نظامی نے کہا کہ دہشت گردوں کی دیدہ دلیری کا یہ عالم ہے کہ چیف جسٹس اور آرمی چیف کی موجودگی میں شہر بند کرا دیا گیا اور خوف و ہراس پھیلانے کیلئے املاک و گاڑیاں جلائی جاتی رہیں۔  

انہوں نے کہا کہ حکومت، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور میڈیا ”نامعلوم افراد“ کو بخوبی جانتے ہیں لیکن انہیں سامنے لانے کی بجائے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور پروگرامات کی ریٹنگ بڑھانے کیلئے عوام کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے اور بلواسطہ طور پر دہشت گردوں کو آسانیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔ رہنماء مہاجر قومی موومنٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سوچی سمجھی سازش کے تحت کراچی تباہ کیا اور شہر پر قابض دہشت گردوں کو اسقدر مضبوط بنایا گیا کہ اب سپریم کورٹ ایکشن لے یا رینجرز ٹارگٹڈ آپریشن کرے انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچتا اور اگر بدقسمتی سے کوئی قاتل یا بھتہ خور گرفتار بھی ہو جائے تو اسے ماورائے آئین و قانون چھوڑ دیا جاتا ہے۔ طارق نظامی نے کہا کہ ان حالات میں میڈیا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نامعلوم افراد کی رٹ لگانے کے بجائے انہیں بےنقاب کرے۔
خبر کا کوڈ : 245155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش