QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کے شہر سرینگر میں سخت ترین کرفیو کا نفاذ

8 Mar 2013 22:04

اسلام ٹائمز: وادی کشمیر کے تمام تحصیل و ضلع صدر مقامات پر بھی آج کرفیو نافذ کیا گیا لیکن کرفیو کے باوجود لوگ سڑکوں پر جمع ہوئے اور زور دار احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے بھارتی جارحیت، مسلم نسل کشی اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کرتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے آج احتجاجی مظاہرین پر مکمل پابندی عائد کرنے کے لئے کل رات سے ہی لوگوں اور ٹرانسپورٹ کی نقل و حرکت پر بندشیں لگادی ہیں، حکومت نے سینئر سپرنٹینڈنٹ پولیس سے کہا ہے کہ وہ اس حکم کو من و عن عملی جامہ پہنائیں، محمد افضل گور اور محمد مقبول بٹ کے باقیات کی واپسی کے مطالبے کو لیکر مزاحمتی گروپوں کی قائم کردہ متحدہ مجلس مشاورت کی طرف سے دئے گئے احتجاجی پروگرام کے پیش نظر جمعہ کے روز ممکنہ طور ہونے والی احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے صوبائی انتظامیہ نے سرینگر شہر اور مقبوضہ کشمیر کے دوسرے کئی حساس قصبہ جات اور علاقوں میں سخت ترین کرفیو نافذ کیا تھا جبکہ اس سلسلے میں شہر و گام میں لوگوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگادی گئی، وادی کشمیر کے تمام تحصیل و ضلع صدر مقامات پر بھی آج کرفیو نافذ کیا گیا لیکن کرفیو کے باوجود سرینگر، بارہمولہ، کلگام، نارہ بل، کپوارہ، سوپور، بڈگام اور پلوامہ میں لوگ سڑکوں پر جمع ہوئے اور زور دار احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے بھارتی جارحیت، مسلم نسل کشی اور آزادی کے حق میں دن بھر نعرے بلند کرتے رہے۔


خبر کا کوڈ: 245283

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/245283/مقبوضہ-کشمیر-کے-شہر-سرینگر-میں-سخت-ترین-کرفیو-کا-نفاذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org