0
Friday 8 Mar 2013 20:15

تنظیم علما اہلسنت کے زیراہتمام لاہور میں فیروز پور روڈ شمع سٹاپ پر دھرنا، ہزاروں افراد کی شرکت

تنظیم علما اہلسنت کے زیراہتمام لاہور میں فیروز پور روڈ شمع سٹاپ پر دھرنا، ہزاروں افراد کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ تنظیم علماء اہلسنّت کے زیرِاہتمام دہشت گردی،مزاراتِ اولیاء کی بے حرمتی،اہل سنت کی مساجدپرقبضوں اورکوئٹہ وسندھ میں علماء ومشائخِ اہل سنت کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اچھرہ موڑسے شمع سٹاپ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اورریلی کے آخرمیں شمع سٹاپ فیروزپور روڈ پرہزاروں افرادنے دھرنادیاجوکئی گھنٹے جاری رہنے کے بعدمطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کے بعدختم ہوگیا۔دھرنے کے شرکاء سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے سنی اتحادکونسل پاکستان کے چیئرمین اوررکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہاکہ فرقہ پرست دہشت گرد اسلام کوبدنام اورپاکستان کوکمزورکررہے ہیں،کالعدم تنظیموں کی سرپرستی کرنے والے سیاسی رہنماقومی مجرم ہیں،قوم آئندہ الیکشن میں دہشت گردوں کے حامیوں کوووٹ نہیں دے گی،خودکش حملے اورڈرون حملے کرنے والے دونوں پاکستان اوراسلام کے دشمن ہیں۔

صاحبزادہ فضل کریم نے کہاکہ میٹروبس کے لیے پانچ مزارات اولیاء کوگرانے والوں نے اللہ کے عذاب کودعوت دی ہے،لاہورمیں اہل سنت کی مساجدپرقبضہ ناقابل برداشت ہیں،سانحہ داتادربارکے ملزمان اورڈاکٹرمحمد سرفراز نعیمی شہید کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پنجاب حکومت کی نااہلی اورناکامی ہے،فرقہ وارانہ قتل وغارت عالمی گریٹ گیم کاحصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی اور کوئٹہ کے شہریوں کو جان و مال کا تحفظ صرف فوج فراہم کر سکتی ہے، آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فوج کو بلا کر دہشت گردوں، اغوا کاروں، بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کی سرکوبی کا فرض سونپا جائے، دہشت گردوں کے خلاف سوات طرز کا آپریشن کیا جائے۔

پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجازقادری نے ٹیلیفونک خطاب میں کہاکہ کوئٹہ، اندرون سندھ اورکراچی میں علماء ومشائخ اہل سنت کی ٹارگٹ کلنگ اہل سنت کوامن کے راستے سے ہٹانے کی سازش ہے،اہل سنت کے ساتھ ناانصافیاں بندنہ ہوئیں توملک بھرمیں دھرنوں کی کال دیں گے۔ثروت اعجازقادری نے کہاکہ قوم بارودوالوں سے نجات کے لیے درودوالوں کاساتھ دے،جہادکے نام پرفسادکرنے والے اسلام کے باغی اورپاکستان کے غدارہیں۔جامعہ نعیمیہ کے سربراہ ڈاکٹرراغب حسین نعیمی نے کہاکہ پاکستان بنانے والے پاکستان بچانے کے لیے متحدہوجائیں، امریکہ اوربھارت دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کوکمزورکرنے پرتلے ہوئے ہیں،محب وطن اورپرامن اہلسنّت کے حقوق پامال کرنے کاسلسلہ بند کیاجائے ۔

علامہ مشتاق احمدنوری نے کہاکہ چالیس ہزارمعصوم پاکستانیوں کے قاتل ظالمان سے مذاکرات شہداء کے لہوسے غداری ہوگی،مطالبات پورے نہ ہوئے توہرچوک میں دھرنادے کرلاہورکوجام کردیں گے،بے حس حکمران اہلسنّت کی شرافت اورامن پسندی کوبزدلی نہ سمجھیں اوراہل حق کے صبرکامزیدامتحان نہ لیں۔مفتی محمدکریم خان نے کہاکہ چارٹرآف ڈیمانڈکی منظوری تک پرامن تحریک جاری رہے گی،ملک کے اکثریتی مکتبہ فکرکودیوارسے لگانے کے نتائج خطرناک ہوں گے،صوفیاء کے ماننے والے اپنے حقوق ومفادات کے لیے ہرقربانی کے لیے تیارہیں۔مفتی محمدحسیب قادری نے کہاکہ جہاداوردہشت گردی کے فرق کوسمجھناہوگا،بے گناہ انسانوں کاخون بہانے اورمساجد ومزارات پرحملے کرنے والے پاکستان اوراسلام دشمن قوتوں کے ایجنٹ ہیں،حکومت مصلحتوں کوچھوڑکرانتہا پسندتنظیموں کوکچلنے کے لیے پوری ریاستی طاقت استعمال میں لائے۔

دھرنے کے ہزاروں پرجوش شرکاء سے سنی اتحادکونسل کے مرکزی فنانس سیکرٹری پیرمحمداطہرالقادری،سنی تحریک لاہورڈویژن کے صدرمولانامجاہدعبدالرسول،تحفظ ناموسِ رسالت محاذ کے جنرل سیکرٹری مولانامحمدعلی نقشبندی،جماعت اہل سنت پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات محمدنوازکھرل اورتنظیم علماء اہلسنت کے رہنماؤں مولانامحمدرمضان حیدری،مولاناقاری سہراب خان، مولانااظہاراحمد چشتی، مولاناعابداچھروی، علامہ طالب حسین فریدی،علامہ محمدحفیظ نقشبندی اور مولانا قاری احمدرضاسیالوی نے بھی خطاب کیا۔دھرنے کے شرکاء مسلسل کالعدم تنظیموں ،وفاقی وصوبائی حکومت اورامریکہ کے خلاف شدیدنعرے بازی کرتے رہے ۔شرکاء نے ہاتھوں میں بینرزاٹھارکھے تھے جن پرمطالبات درج تھے۔دھرنے کے شرکاء امریکہ نہ طالبان،پاکستان پاکستان...پاکستان بنایاتھا،پاکستان بچائیں گے...امریکہ کاجویارہے،غدارہے غدارہے...غلام ہیں غلام ہیں،رسول کے غلام ہیں...سیدی مرشدی ،یانبی یانبی جیسے نعرے لگاتے رہے۔دھرنے میں اہلسنّت کی تمام جماعتوں کے رہنماؤں اورکارکنوں نے شرکت کی۔


دھرنے میں منظور کی گئی قراردادوں میں مطالبہ کیا گیا کہ میٹرو بس منصوبے کے لیے گرائے گئے پانچ مزاراتِ اولیاء کی ازسرِنو تعمیر کے لیے متبادل جگہ فراہم کی جائے اور ہر مزار کے ساتھ مسجد تعمیر کی جائے۔ اندرون سندھ میں پیر آف قنبر شریف پیر سیّد غلام حسین شاہ بخاری اور پیر حاجن شاہ پر حملے کے ملزمان گرفتار کئے جائیں۔ مزاراتِ اولیاء کی سکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ پنجاب حکومت کالعدم تنظیموں کی سرپرستی بند کر دے۔ میٹرو بس سروس کے بھاٹی چوک سٹاپ کو داتا علی ہجویریؒ اور جنازگاہ سٹاپ کو غازی علم الدین شہید سے منسوب کیا جائے۔ لاہور میں اہلسنّت کی مساجد پر قبضے ختم کروائے جائیں۔ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے قاتلوں اور سانحۂ داتا دربار اور دوسرے مزاراتِ اولیاء پر بم دھماکوں کے ملزمان گرفتار کئے جائیں۔ کالعدم تنظیموں کو نئے ناموں سے کام کرنے سے روکا جائے اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ دہشت گردوں کے خلاف فوج کی نگرانی میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 245289
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش