0
Saturday 9 Mar 2013 10:36

آمریت کی گود میں پلنے والے جمہوریت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، مجید

آمریت کی گود میں پلنے والے جمہوریت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، مجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ آمریت کی گود میں پرورش پانے والے پاکستان اور جمہوریت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان میں محبت وطن اور جمہوری قوتوں کی جمہوریت اور پاکستان کے لیے قربانیوں کی ایک تاریخ ہے۔ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت پاکستان اور جمہوریت کے لیے قربان ہو گی۔ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی زیرک اور جرات مندانہ قیادت میں جمہوریت کے پانچ سال مکمل کرنے پر کشمیری عوام اور حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ایک نجی اخبار کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ پاکستان اور پیپلز پارٹی لازم وملزوم ہیں۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو نے پاکستان کو دفاعی لحاظ سے تاقابل تسخیر قوت بنایا۔ 

انھوں نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی تحریک آزادی کی ضمانت فراہم کر سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور معیشت کے استحکام کے لیے بیرون ملک مقیم 14 لاکھ سے زائد کشمیری تارکین وطن کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے غداری اور بے وفائی کرنے والوں کا حشر پوری قوم کے سامنے ہے پاکستان میں بڑے بڑے نام شہید بھٹو سے غداری کے باعث ہمیشہ کےلیے سیاست سے آوٹ ہو گئے۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی کی حکومت مضبوط و مستحکم ہے اور میری حکومت کو پارلیمانی پارٹی کا بھرپور اعتماد حاصل ہے۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بعض سیاسی بونوں کی پارٹی اور حکومت کے خلاف مہم جوئی کی سیاست دم توڑ چکی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن سمیت تمام سیاسی سٹیک ہولڈر سے مفاہمت کی سیاست چاہتے ہیں۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ آزادی پسند دنیا سے اپیل ہے کہ وہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ استصواب رائے کا حق دلوائے۔ ریاست جموں و کشمیر ناقابل تقسیم وحدت ہے۔ اقوام متحدہ میں کشمیری عوام کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت تسلیم شدہ ہے۔ یہ حق دلوانے کے لیے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 245388
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش