0
Saturday 9 Mar 2013 11:49

مسئلہ کشمیر اب فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکا ہے، بیرسٹر سلطان

مسئلہ کشمیر اب فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکا ہے، بیرسٹر سلطان
 اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فور پر اٹھانے کے لیے جارحانہ انداز اپنانا ہوگا۔ لندن میں ملین مارچ اور نیویارک میں تمام پارلیمان کی حمایت یکجا کرنے لیے کانفرنس بلانے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ اب مسئلہ کشمیر ایک فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تحریک ایک نیا رخ اختیار کر چکی ہے تو دنیا کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ نائن الیون کے بعد کشمیریوں نے ہتھیار نیچے رکھ دیئے تھے اور بھارتی فوج کی گولیوں کا جواب نعروں سے دیتے تھے لیکن اب نئی نسل کو دوبارہ ہتھیار اٹھانے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے۔ اگر ایسا ہوا تو اس کی تمام ذمہداری نہ صرف بھارت بلکہ انٹرنیشنل کمیونٹی کی بھی ہوگئی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گذشتہ روز برطانیہ سے آئے ہوئے کشمیر رابطہ کمیٹی کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کشمیر رابطہ کمیٹی کے صدر شہزاد اقبال، مولانا بوستان قادری، محمد غالب، محمد سلیمان اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ 

بیرسٹر سلطان نے کہا کہ جب میں برطانیہ میں تھا تو برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ وہ ملین مارچ میں شریک ہونگے۔ اسی طرح دیگر ممالک کے پارلیمنٹرینز نیویارک میں بھی کانفرنس میں شرکت کے لیے تیار ہیں۔ جہاں پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور امریکی صدر اور یورپی یونین کے صدر کو مسئلہ کشمیر پر یاداشتیں پیش کی جائیں گی اور مسئلہ کشمیرکے حل پر زور دیا جائے گا تاکہ جنوبی ایشیاء میں امن ممکن ہو سکے۔ انھوں نے کہا کہ نہ صرف آزاد کشمیر بلکہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں پر بھی زور دیا جائے کہ وہ مسئلہ کشمیر پر ایک موقف اختیار کریں تاکہ مسئلہ کشمیر پر مل جل کر پیش رفت کی جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 245400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش