0
Sunday 10 Mar 2013 00:35

انسانیت کے دشمنوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا، عوامی نیشنل پارٹی

انسانیت کے دشمنوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہو گا، عوامی نیشنل پارٹی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے مینا بازار پشاور کی مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نمازیوں کو نشانہ بنا کر دہشت گرد آخر کس قسم کے عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں۔ ایسے بدترین واقعات کے ذریعے نہ انسانیت کی خدمت کی جا سکتی ہے اور نہ ہی اسلام کی خدمت کی۔ انہوں نے کہا کہ نمازیوں کے مقدس خون سے زمین کو سرخ کرنے والے دہشتگروں کی کھل کر مذمت کی جانی چاہیئے۔
 
باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید نے مزید کہا کہ اللہ کے گھر میں انسانی خون کی ہولی کھیلنے والے کسی طور انسان کہلوانے کے لائق نہیں۔ انسانیت کے دشمنوں کا مشترکہ مقابلہ کرنا ہو گا۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ شہداء کے درجات کی بلندی، پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کے لئے دعاگو ہے۔
خبر کا کوڈ : 245579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش