0
Sunday 10 Mar 2013 02:10

پشاور، مسجد دھماکہ میں زخمی ہونے والے نمازیوں کے نام

پشاور، مسجد دھماکہ میں زخمی ہونے والے نمازیوں کے نام
اسلام ٹائمز۔ پشاور کی مسجد چشتیہ میں ہونے والے بم دھماکہ میں 30 سے زائد نمازی زخمی ہوئے۔ ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو موصول ہونے والی فہرست کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کے نام یہ ہیں۔ عابد ولد محبت، عامر ولد خلیل، عارف حسین غلام صدیق، عارف الدین ولد فضل الرحمٰن، عامر الدین ولد فدا محمد، آصف ولد مطلوب حسین، ایاز ولد نور زمین، بلال ولد احسان، فہیم ولد عبد الرشید، فیاض احمد ولد ایاز، غلام حسین ولد طور گُل، غلام سید ولد سید محمد، حیدر علی ولد لال محمد، حاجی نصرلادین ولد فدا محمد، ہمایون ولد لیاقت، اقبال ولد ابراہیم، عرفان ولد اصغر، اشفاق ولد اشتیاق حسین، معروف ولد روف، محمد شفیع ولد غلام نبی، نعمان ولد فدا محمد، قاسم ولد نور، رفاقت ولد ناصر علی، صابر ولد بسم اللہ، شاہد حسین ولد مالک، شکیل احمد ولد عبد الکلیم، سلمان ولد زاکر شاہ، ضیاء الدین ولد نظام الدین اور ہارون ولد لیاقت شامل۔
 
جاں بحق ہونے والوں میں جان محمد ولد وزیر محمد، محمد الیاس، محمد بشیر ولد مشتاق ،امام مسجد شاہ حسین اور دیگر شامل ہیں۔ علاوہ ازیں دھماکہ کے بعد پشاور میں مزید کسی دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔ شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کرنے کے علاوہ حساس ترین مساجدوں کی سیکورٹی بھی سخت کر دی گئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر اہم مقامات کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی ہے۔ مینا بازار میں ہونے والے واقعہ کے بعد پشاور کے تمام بازاروں کی سیکورٹی بھی سخت کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 245598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش