0
Sunday 10 Mar 2013 02:27

دہشتگردوں کا ایجنڈا تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں، ملکی سلامتی کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا، اسفند یارولی

دہشتگردوں کا ایجنڈا تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں، ملکی سلامتی کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا، اسفند یارولی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان نے پشاور مینا بازار دھماکے کی پُرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا ایجنڈا تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں۔ ملک کی سلامتی اور بقاء کیلئے پوری قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔ ملک کی تمام سیاسی قوتوں کو مصلحتیں اور اگر مگر چھوڑ کر دہشگردی کے جن کو بوتل میں بند کرنا ہوگا ورنہ کچھ نہیں بچے گا۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور یہ جدوجہد اُس وقت جاری رہے گی جب تک اس سرزمین پر امن قائم نہیں ہو جاتا۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دھماکہ جو اللہ تعالیٰ کے گھر میں کیا گیا، دھماکے کرنے والے انسانیت کے دُشمن ہیں۔ نہ ان کا کوئی ایمان ہے نہ دین ہے نہ مذہب ہے اور نہ قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ ظلم کے خلاف بھرپور آواز بلند کی اور ظلم کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی ایک بار پھر اُن تمام سیاسی اور مذہبی پارٹیوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ دہشتگردی کے خاتمے اور پر امن معاشرہ کے قیام کیلئے اپنا اپنا رول پلے کریں۔
خبر کا کوڈ : 245600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش