QR CodeQR Code

آئی ایس او تمام قومی جماعتوں کی مادر تنظیم ہے

شہید ڈاکٹر نقوی نےامام خمینی(رہ) کی طرح پاکستان میں بت شکن کا کردار ادا کیا، اطہرعمران

10 Mar 2013 16:25

اسلام ٹائمز: افکارِ شہداء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے مرکزی صدر نے کہا کہ شہید زندہ ہوتا ہے اور یقیناً ڈاکٹر نقوی شہید اس محفل میں موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران طاہر نے افکارِ شہداء سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی زندہ تھے تو قوم کو ثمرات دیتے رہے اور اب ظاہری طور پر ہمارے درمیان نہیں ہیں تو بھی قوم ان کے ثمرات سے استفادہ کر رہی ہے۔ جو لوگ اپنا کردار ادا نہیں کر رہے وہ بےشک عبادات میں مصروف ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید نے اپنی پوری زندگی نوجوانوں کو بیدار کرنے میں صرف کردی۔ اطہر عمران نے مزید کہا کہ آئی ایس او پاکستان حق رکھتی ہے کہ اپنے سابقین خواہ وہ علماء ہوں یا وُکلاء، وہ دانشور ہوں یا سول سوسائٹی کے رُکن اُن سے استفادہ کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں ہم شہید ڈاکٹر کی برسی کا پروگرام منانے سے قاصر رہے ہیں لیکن اس سال سینیئرز کی شفقت و محبت سے شہید کی برسی کا پروگرام بڑی شان و شوکت سے ہو رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شہید زندہ ہوتا اور یقیناً ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید اس محفل میں موجود ہیں۔ مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او تمام قومی جماعتوں کی مادر تنظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی لوگ قومیات کے لئے کام کر رہے ہیں، وہاں آئی ایس او کے تربیت یافتہ افراد موجود ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد علی نقوی نے امام خمینی (رہ) کی طرح پاکستان میں بت شکن کا کردار ادا کیا۔ ڈاکٹر محمد علی نقوی مرد مجاہد اور مرد قلندر تھے۔


خبر کا کوڈ: 245758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/245758/شہید-ڈاکٹر-نقوی-نےامام-خمینی-رہ-کی-طرح-پاکستان-میں-بت-شکن-کا-کردار-ادا-کیا-اطہرعمران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org