QR CodeQR Code

اردن میں امریکی ٹرینرز شامی باغیوں کو عسکری تربیت دے رہے ہیں، جرمن میگزین کا دعویٰ

11 Mar 2013 08:53

اسلام ٹائمز: ایک برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ شامی جنگجووں کو تربیت دینے والوں میں امریکیوں کے ساتھ برطانوی اور فرانسیسی انسٹرکٹرز بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ایک جرمن میگزین نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی حکومت کے مخالف جنگجووں کو اردن میں امریکی ٹرینرز تربیت دے رہے ہیں۔ جرمن جریدے کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ امریکی ٹرینرز کسی پرائیوٹ فرم کے لئے کام کر رہے ہیں یا ان کا تعلق فوج سے ہے، لیکن ان میں سے کچھ وردیوں میں ملبوس نظر آتے ہیں۔ ٹریننگ کے دوران ٹینک شکن ہتھیاروں کے استعمال پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ پچھلے تین ماہ کے دوران تقریباً 200 افراد کو تربیت دی جا چکی ہے۔ ایک برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ شامی جنگجووں کو تربیت دینے والوں میں امریکیوں کے ساتھ برطانوی اور فرانسیسی انسٹرکٹرز بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 245886

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/245886/اردن-میں-امریکی-ٹرینرز-شامی-باغیوں-کو-عسکری-تربیت-دے-رہے-ہیں-جرمن-میگزین-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org