QR CodeQR Code

اہل بیت (ع) علم کے میدان میں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، علامہ انیس الحسنین خان

11 Mar 2013 09:45

اسلام ٹائمز: جامعہ المصطفی اسلام آباد کے منتظم نے فہم دین سمپوزیم سے اپنے خطاب میں کہا کہ علم انسان کے لئے باعث زینت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علم کے ساتھ ساتھ حلم بھی ضروری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مدرسہ زینبیہ راولپنڈی میں منعقدہ فہم دین سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ انیس الحسنین خان نے علم کے ساتھ ساتھ عمل کی افادیت پر زور دیا ہے۔ جامعہ المصطفی اسلام آباد کے منتظم نے فہم دین سمپوزیم سے اپنے خطاب میں کہا کہ علم انسان کے لئے باعث زینت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علم کے ساتھ ساتھ حلم بھی ضروری ہے۔ اگر علم پر عمل کیا جائے تو یہ انسان کی نجات کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالق کائنات نے قرآن و اہل بیت (ع) کے ذریعے علم ہم تک پہنچایا ہے۔ اہل بیت (ع) وہ ذوات مقدسہ ہیں جو علم کے میدان میں ہمارے لئے اسوہ عمل اور مشعل راہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 245899

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/245899/اہل-بیت-ع-علم-کے-میدان-میں-ہمارے-لئے-مشعل-راہ-ہیں-علامہ-انیس-الحسنین-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org