QR CodeQR Code

آخری سانس تک شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مشن پر عمل پیرا رہیں گے، ارشاد حسین بنگش

12 Mar 2013 02:43

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے آفس مسئول کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ملت کے جوانوں کیلئے شہید ڈاکٹر کی تمام زندگی ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے آفس مسئول ارشاد حسین بنگش نے کہا ہے کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی علامہ شہید عارف حسین الحسینی (رہ) اور امام خمینی (رہ) کے مشن پر عمل پیرا تھے، ہم بھی آخری سانس تک ان کے مشن پر عمل پیرا رہیں گے۔ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 18ویں برسی کی مناسبت سے وحدت ہاوس پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی جیسی شخصیات خداوند کریم صدیوں میں پیدا کرتا ہے۔ وطن عزیز میں فکر انقلاب اور ولایت فقیہ کی ترویج کیلئے آپ کی خدمات ناقابل بیان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت کے جوانوں کیلئے شہید ڈاکٹر کی تمام زندگی ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ آج جوانوں کو شہید کے پاک خون سے یہ عہد کرنا ہوگا کہ چاہے کوئی طوفان اٹھے یا آندھی چلے، گولی چلے یا دھماکے ہوں، لیکن ہم شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کے مشن حسینی سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ارشاد حسین بنگش نے مزید کہا کہ ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید نے اپنی پوری زندگی نوجوانوں کو بیدار کرنے میں صرف کردی۔ ڈاکٹر محمد علی کی شہادت نے ملت کو بیداری کا ایک راستہ دکھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی راستے پر امام خمینی (رہ) اور شہید قائد عارف حسین الحسینی (رہ) نے چلنے کا درس دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 246116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/246116/ا-خری-سانس-تک-شہید-ڈاکٹر-محمد-علی-نقوی-کے-مشن-پر-عمل-پیرا-رہیں-گے-ارشاد-حسین-بنگش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org