QR CodeQR Code

افغانستان میں نیٹو کا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکی فوجی ہلاک

13 Mar 2013 01:15

اسلام ٹائمز: ایساف حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر ضلع دامان میں گر کر تباہ ہوا۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، حادثے کے وقت وہاں دشمنوں کی کوئی سرگرمیاں نہیں تھیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان میں نیٹو کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں پانچ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج ایساف کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ جنوبی افغان صوبے قندھار میں پیش آیا۔ بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر ضلع دامان میں گر کر تباہ ہوا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ایساف نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا اس وقت وہاں دشمنوں کی کوئی سرگرمیاں نہیں تھیں۔ امریکی فوج کے حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے تمام فوجی امریکی تھے اور حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔ واضح رہے کہ افغانستان میں غیر ملکی افواج کے ہیلی کاپٹر گرنے کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں اور ان میں سے کچھ حادثوں اور کچھ شدت پسندوں کے حملوں میں تباہ ہوئے۔ گذشتہ سال اگست میں افغانستان کے جنوبی علاقے میں امریکہ کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں سات امریکی فوجیوں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 246321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/246321/افغانستان-میں-نیٹو-کا-فوجی-ہیلی-کاپٹر-گر-کر-تباہ-5-امریکی-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org