0
Wednesday 13 Mar 2013 01:34

برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ معاہدے پر امریکی واویلہ بے معنی ہے، صاحبزادہ زبیر

برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ معاہدے پر امریکی واویلہ بے معنی ہے، صاحبزادہ زبیر
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹویہ نولینڈ کے دھمکی آمیز بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امریکہ کی کالونی نہیں ہے بلکہ ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔ لہذا ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ ہم اپنے ملک کی تعمیر و ترقی، خوشحالی اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے جو چاہیں پالیسی اختیار کریں اور جس ملک سے چاہیں دوستانہ تعلقات اور معاہدے کریں۔ اس پر امریکی محکمہ خارجہ کی دھمکیاں پاکستان کے اندرونی اور خارجہ معاملات میں کھلی مداخلت ہیں۔
 
صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران ہمارا برادر اسلامی ملک ہے۔ لہذا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کے سنگ بنیاد کی تقریب پر امریکہ کا واویلہ بے معنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک شدید توانائی کے بحران کا شکار ہے، اگر امریکہ کو پاکستان سے اتنی ہمدردی تھی اور وہ توانائی کے بحران کو ختم کرنے میں مخلص ہوتا تو آج پاکستان میں توانائی کے بحران کے باعث معیشت کی تباہی صنعتوں کی بندش اور فیکٹریوں اور کارخانوں کو تالے نہ لگتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت امریکی دباﺅ میں آئے بغیر ملک کے مستقبل کو سامنے رکھتے ہوئے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچائے، تاکہ ملک سے توانائی بحران ختم ہو اور مستقبل میں ملک کو گیس کی کمی کے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خبر کا کوڈ : 246342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش