QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس جعفری کی وفد کے ہمراہ علامہ ساجد نقوی سے ملاقات

13 Mar 2013 14:07

اسلام ٹائمز: ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، اس دوران ملکی صورتحال اور ملی معاملات پر بھی تفصیل سے گفتگو ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایک وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات کی اور کیپٹن عباس رضوی کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔ وفد میں علامہ حسنین عباس گردیزی بھی شامل تھے۔ شیعہ علماء کونسل کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر علامہ ناصر عباس جعفری نے علامہ ساجد نقوی کے بھائی سید علی نقی نقوی کے داماد کیپٹن عباس رضوی کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، اس دوران ملکی صورتحال اور ملی و مذہبی معاملات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی،  تبلیغات کے حوالے سے بھی امور زیر غور آئے۔
 شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی اور تبلیغات کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی، جبکہ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملاقات انتہائی خوش آئند ہے۔ اس قسم کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔ جو ملت کے انتہائی مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد و وحدت کے ذریعے ہی آگے بڑھ سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 246391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/246391/علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کی-وفد-کے-ہمراہ-ساجد-نقوی-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org