QR CodeQR Code

ایرانی چینلز پر یورپ میں پابندی مغرب کے دوغلے پن کا ثبوت ہے، ڈاکٹر محمد سرفراز

14 Mar 2013 00:38

اسلام ٹائمز: ورلڈ سروس آئی آر آئی بی کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایرانی ٹی وی چینلز پر پابندی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی چینلز اپنا پیغام پہنچانے میں بہت مؤثر ہیں اور اسی وجہ سے ان پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے ورلڈ سروس آئی آر آئی بی کے سربراہ ڈاکٹر محمد سرفراز نے مغرب کی جانب سے ایرانی چینلنز پر پابندی عائد کئے جانے کے بعد کہا ہے کہ دنیا میں پہلی بار میڈیا پر پابندی لگائی گئی ہے، اور یہ امر یورپی یونین کی دوغلی پالیسی اور ایران کی ورلڈ سروس کے اثر کی عکاسی کرتا ہے۔ ڈاکٹر محمد سرفراز نے یورپی یونین کی جانب سے اپنے اور پریس ٹی وی کے شعبہ خبر کے ڈائریکٹر پر پابندی لگائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رویہ یورپی یونین کے حکام کی بے منطقی کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ ایران میں برطانوی میڈیا کے لیے کام کرنے والے ایک شخص کی چند سیکنڈ کی رپورٹ نشر کئے جانے کے بہانے ایک ٹی وی چینل کی نشریات پر پابندی لگا رہے ہیں۔

ڈاکٹر محمد سرفراز نے کہا کہ وہ یہ خیال کر رہے ہیں کہ ایرانیوں کی زندگی یورپ کے سفر اور یورپ میں بینک اکاؤنٹس سے وابستہ ہے۔ انہوں نے یورپی یونین کو بے منطق قرار دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کے حکام اس وقت ان پابندیوں کی منظوری کے بارے میں پریس ٹی وی کے رپورٹر کے پوچھے گئے سوال کے جواب میں لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ٹی وی چینلز پر پابندی سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایرانی چینل اپنا پیغام پہنچانے میں بہت مؤثر ہیں اور اسی وجہ سے ان پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 246491

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/246491/ایرانی-چینلز-پر-یورپ-میں-پابندی-مغرب-کے-دوغلے-پن-کا-ثبوت-ہے-ڈاکٹر-محمد-سرفراز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org