QR CodeQR Code

عوام ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلابی ایجنڈے کے ساتھ ہیں، غلام محمد قادری

14 Mar 2013 01:41

اسلام ٹائمز: تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے سیکرٹری اطلاعات نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لیاقت باغ کے جلسہ میں ڈاکٹر طاہر القادری اپنے اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے کہا ہے کہ 17 مارچ کو راولپنڈی لیاقت باغ میں ہونے والا جلسہ ملکی سیاست پر گہرے اثرات مرتب کرے گا۔ گوجر انوالا، فیصل آباد اور ملتان کے کامیاب جلسے پاکستان عوامی تحریک کے حق میں ریفرنڈم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ لیاقت باغ کے جلسہ میں ڈاکٹر طاہر القادری اپنے اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نظام میں بہتری آ گئی تو ووٹ کے ذریعے تبدیلی ضرور آئے گی اور بد قسمتی سے ایسا نہ ہو سکا تو ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں انقلاب اس دھرتی کا مقدر بنے گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی وطن آمد سے عوام کو امید کی کرن نظر آئی ہے وہ آئینی اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے اس ملک کے عوام کا مقدر بدلنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و جمہوریت اور قانون صرف نعروں میں نظر آتے ہیں۔ عملی طور پر حقائق بہت تلخ ہیں۔ ملک میں آمری جمہوریت کے خاتمے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد نتیجہ خیز ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلابی ایجنڈے کے ساتھ ملتے جا رہے ہیں اور وہ دن دور نہیں جب عوام اور انکے حقوق کے درمیان فاصلہ ختم ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 246497

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/246497/عوام-ڈاکٹر-طاہر-القادری-کے-انقلابی-ایجنڈے-ساتھ-ہیں-غلام-محمد-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org