0
Thursday 14 Mar 2013 18:33

ژی جن پنگ چین کے نئے صدر منتخب، موجودہ صدر ہوجن تاؤ کی جگہ لیں گے

ژی جن پنگ چین کے نئے صدر منتخب، موجودہ صدر ہوجن تاؤ کی جگہ لیں گے
اسلام ٹائمز۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں نے بیجنگ میں منعقدہ پارلیمانی اجلاس میں شی جن پنگ کی ملک کے نئے صدر کے لیے تقرری کی تصدیق کر دی ہے۔ اس تصدیق سے چین میں ہر دس سال بعد ہونے والا انتقالِ اقتدار کا عمل تکمیل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ یہ عمل حکومت کے ایک نسل سے دوسری نسل کو انتقال کو ظاہر کرتا ہے۔ شی جن پنگ کو گذشتہ برس نومبر میں کمیونسٹ پارٹی کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا اور اب وہ چین کے موجودہ صدر ہو جن تاؤ کی جگہ لیں گے۔ شی جن پنگ کے چناؤ میں چین کی نیشنل پیپلز کانگریس کے تین ہزار ارکان نے حصہ لیا۔ ملک کے نئے وزیراعظم کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا، جب لیکا چیانگ موجودہ وزیراعظم وین جیاباؤ کی جگہ لیں گے۔ نومبر میں ہی چین کے نئے صدر شی جن پنگ کو مرکزی فوجی کمیشن کا سربراہ بھی منتخب کیا گیا تھا اور اس کی سربراہی بھی انہیں موجودہ صدر ہو جنتاؤ سے اقتدار کے ساتھ ہی منتقل ہوگی۔ 

1970ء کے دور میں شی جن پنگ ایک غار میں رہتے رہے، جب ملک میں انقلاب آیا، انہوں نے ایک عام مزدور کی سطح سے آغاز کرکے ملک کے اعلٰی ترین عہدے کو حاصل کیا ہے۔ شی جن پنگ صدر ہو جنتاؤ کے پسندیدہ عہدیداروں میں بھی شمار کئے جاتے ہیں۔ نومبر میں اپنی نامزدگی کے موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ ملک میں رشوت کے مسئلے کا حل ضروری ہے اور پارٹی میں بہتر نظم و ضبط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ "چین کو دنیا کے بارے مزید جاننے کی ضرورت ہے۔" چینی پارلیمان کے سالانہ اجلاس میں پیش کردہ رپورٹ میں ملکی ترقی کی رفتار کا ہدف سات اعشاریہ پانچ فیصد مقرر کیا گیا ہے، جبکہ نوے لاکھ نئی ملازمتوں کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔ مبصرین اب یہ دیکھنا چاہ رہے ہیں کہ صدر اور وزیر اعظم کی تبدیلی کے بعد حکومت کے دوسرے اہم عہدوں پر کن کن لوگوں کو تقرر کیا جائے گا۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق چین کی پارلیمنٹ نے ژی جن پنگ کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا، بیجنگ میں پارلیمانی اجلاس کے دوران چین کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی، جس میں کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ ژی جن پنگ کو بھاری اکثریت سے صدر منتخب کر لیا گیا۔ ژی اور نئی چینی پولٹ بیورو کے ارکان گذشتہ برس نومبر سے ہی چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہم ترین عہدے سنبھال چکے ہیں۔ اب انہیں اپنے سیاسی عہدے بھی سنبھالنا ہیں۔
ادھر چین کی پارلیمنٹ نے ژی جن پنگ کو ملک کا نیا صدر منتخب کر لیا۔ انہیں حمایت میں دو ہزار نو باون اور مخالفت میں ایک ووٹ ملا۔ بیجنگ میں پارلیمانی اجلاس کے دوران چین کے نئے صدر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی، جس میں کمیونسٹ پارٹی کے سربراہ ژی جن پنگ کو بھاری اکثریت سے صدر منتخب منتخب کر لیا گیا۔ پنگ کو گذشتہ برس نومبر میں کمیونسٹ پارٹی کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا اور اب وہ چین کے موجودہ صدر ہوجن تاؤ کی جگہ لیں گے۔ چینی پولٹ بیورو کے ارکان بھی گزشتہ برس سے ہی چینی کمیونسٹ پارٹی کے اہم ترین عہدے سنبھال چکے ہیں اور اب سیاسی عہدے سنبھالیں گے۔
خبر کا کوڈ : 246636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش